ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کسی شخص پر سیکس اسکینڈل کا الزام زیب نہیں دیتا: رمیش کمار

کسی شخص پر سیکس اسکینڈل کا الزام زیب نہیں دیتا: رمیش کمار

Thu, 15 Dec 2016 00:19:14  SO Admin   S.O. News Service

نگلور:14/دسمبر (ایس او نیوز)ریاستی وزیر صحت رمیش کمار نے عوامی زندگی میں رہنے والوں کے سیکس اسکینڈلوں میں ملوث رہنے کو بے شرمانہ حرکت قرار دیا ہے۔ ریاستی وزیر ایچ وائی میٹی پر اس طرح کے الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا اس معاملے میں مناسب قدم اٹھائیں گے۔وزیر اعلیٰ کی ہوم آفس کرشنا میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاست دانوں کے بیوی،بچے سب ہوتے ہیں۔ ان بچوں کے سامنے اگر ایسی شرمندگی اٹھانی پڑے تو جی کر ہی فائدہ نہیں ہوگا۔عوامی زندگی میں رہنے والوں کو ایسی غلط روش نہیں اپنانی چاہئے، جن لوگوں پر اس طرح کے الزامات عائد ہیں ان پر فوری کارروائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیکس اسکینڈل میں ملوث لوگوں کے بارے میں کارروائی کرنے میں پارٹی بازی نہیں چلنی چاہئے۔ کانگریس ہو یا بی جے پی اگر کوئی ایسے الزامات کا سامنا کرتا ہے توفوری طور پر ان لوگوں کو باہر کا راستہ دکھاکر حکومت اور پارٹی کی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔


Share: